کراچی (وقائع نگار)پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔پسنی کوسٹل ہائی وے پرتربت سے آنے والی ٹیوٹا ہائی لکس کی تلاشی کے دوران02کلوگرام کرسٹل (میتھ) برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتارکر لیاگیا۔جبکہ ایک اور کاروائی میں پسنی کے علاقے شادی کو ر سے 72بوتلیں شراب کی برآمد کرلی گئیں۔کراچی سپر ہائی و ے اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کو چز میں سوار5مسافروں سے 31.7کلو گرام چرس اور افیون برآمد کر کے5 اسمگلرزکو گرفتارکر لیاگیا۔کراچی سپر ہائی و ے اور وندر شہر سے دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے41910کلوگرام چھالیہ اور 90پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر کے06 افرادکوحراست میں لے لیا گیاوندرشہراورکراچی لٹھ بستی کے قریب غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 93485 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر کے 08افرادکو گرفتارکر لیا گیا،گوادر پاک ایران باڈر سے75تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانیکی کو شش کر رہے تھے۔