اگلے ماہ گیس اور بجلی کے بحران کی اطلاعات افسوسناک شہباز شریف

  اسلام آ باد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر اظہار تشویش  کرتے ہوئے کہا ہے کہاگلے ماہ سے صارفین کے لئے گیس اور بجلی کی قلت اور تعطل کے نئے بحران کی اطلاعات افسوسناک ہیں ،موجودہ حکومت بدترین انتظامی تخریب سے ملک اور عوام کے مسائل میں ہر روز مزید اضافہ کررہی ہے ،ایک طرف آر ایل این جی پر ٹیکس میں اضافے سے لاگت بڑھے گی تو دوسری جانب بجلی گیس کی فراہمی متاثر ہوگی ۔ بدھ کو  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا  اگلے ماہ سے آر ایل این جی پلانٹ کی بندش کا مطلب ڈیزل اور فرنس جیسے مہنگے ایندھن سے بجلی کی پیداوار ہوگی ،بجلی بنانے کی لاگت میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھے گا جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا سستی بجلی بنانے کی سہولت کی دستیابی کے باوجود حکومتی بدانتظامی سے اس کی لاگت اور صارفین کے مصائب پیدا ہورہے ہیں ،گیس اور بجلی کے تعطل سے صنعتی سرگرمیوں اور کاروباری ماحول متاثر ہوگا، معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے ،پلانٹ کی مرمت وصفائی کا کام نہ بھی روکا گیا تو بھی اس کا خمیازہ بھاری ادائیگی کی صورت میں قوم کو ہی بھگتنا پڑے گا ،بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کی جانب سے قواعدوضوابط اور معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے حکومتی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں،پہلی مثال ہے کہ اضافی اور سستی بجلی کے ذرائع موجود ہونے کے باوجود حکومت مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...