اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے مرغزار چڑیا گھر کے اثاثہ جات وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذیلی ادارے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے سپر د کردئیے ہیں فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے گزشتہ روزوفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے ممبر فنانس جبکہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نمائندوں کے درمیان چڑیا گھر کے اثاثہ جات کی حوالگی کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت سی ڈی اے نے مرغزار چڑیا گھر کی 82ایکڑ اراضی بمعہ چڑیا گھر کے بنیادی ڈھانچے، ناقابل انتقال اثاثہ جات، مشینری، فرنیچر، کمپیوٹر اور گاڑیاں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کے سپرد کردئیے ہیں واضح رہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے گزشتہ سال مرغزار چڑیا گھر میں رکھے گئے درجنوں جانوروں کو رہاکرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے زیر انتظام چلنے والے مرغزار چڑیاگھر سے جانور وں کا پاکستان میں قائم سنیچریز کو منتقل کردیا تھا جبکہ چڑیا گھر کا واحد ہاتھی بیرون ملک بھجوا دیاگیا تھا