قوانین پر تنقید ‘ہنگری کے وزیر اعظم  نے جرمنی کیخلاف یورو فٹبال کپ  میچ دیکھنے کا پروگرام منسوخ کر دیا

Jun 24, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ہنگری کے وزیر اعظم نے جرمنی کیخلاف یورو فٹ بال کپ کے میچ دیکھنے کا پروگرام منسوخ کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ہنگر ی اور جرمنی کے درمیان میچ میونخ میں شیڈول تھا ۔ چند گھنٹے قبل ہی ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اربن نے پروگرام کو منسوخ کر دیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی سمیت یورپ کے چودہ ممالک نے ہنگری کے قانون کی مذمت کی تھی جس کی وجہ سے وزیر اعظم نے دورہ منسوخ کیا ہے ۔ ہنگری نے اٹھارہ سال سے کم عمر پورٹریٹ پر پابندی عائد کی تھی ۔ یورپ کی فٹ بال گورننگ باڈی نے میونخ میں میچ کے دوران سٹیڈیم میںقوس قزاح کے رنگ آویزاں نہ کرنے پرتنقید کی تھی ۔ 

مزیدخبریں