دورہ انگلینڈ ‘ قومی کرکٹرز‘آفیشلزکی ہوٹل میں دوسری کرونا ٹیسٹنگ  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ انگلینڈکیلئے پاکستان میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کے ارکان کی ہوٹل میں دوسری کرونا ٹیسٹنگ ہوگئی، سکواڈ میں شامل تین کرکٹرز نے ٹرینر یاسر ملک کیساتھ ورچوئل ٹریننگ کی۔قومی سکواڈ کے ارکان کا ہوٹل آئسولیشن میں چوتھا روز تھا۔ اتوار کو ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد ہونے والی ٹیسٹنگ سب ارکان کی منفی آئی تھی۔تمام ممبرز نے آئسولیشن میں رپورٹ کرنے سے قبل اپنے گھروں پر بھی ٹیسٹنگ کرائی تھی، ہوٹل آئسولیشن میں سکواڈ میں شامل تین کرکٹرز کی فزیکل ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ جمعہ کی صبح خصوصی طیارے پر براستہ ابوظہبی انگلینڈ روانہ ہوگا۔ابوظبی سے سکواڈ کے دیگر ارکان خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے اور برمنگھم پہنچیں گے۔برمنگھم سے ڈربی پہنچنے پر سکواڈ کے ارکان تین روز کی ہوٹل آئسولیشن مکمل کریں گے، جہاں ان کی کروناٹیسٹنگ کی جائیگی۔پاکستان سکواڈ 6 جولائی کو کارڈف پہنچے گا جہاں پہلا ون ڈے 8 جولائی کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز جانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن