لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں دو تماشائیوں کو نیوزی لینڈ ٹیم پر مبینہ طور پر غیر مناسب زبان کے استعمال اور نسل پرستانہ جملے کسنے پر نکال دیا گیا۔ غیر مناسب زبان کے استعمال کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی۔سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا گیا کہ سارے دن کھیل کے دوران ایک سٹینڈ سے نازیبا زبان اور نسل پرستانہ جملے کسے گئے ہیں، سوشل میڈیا صارف نے واقعے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی توجہ بھی دلائی۔