سیالکوٹ:ملزم فرار ہونے پراے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ 

Jun 24, 2021

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)تھانہ سول لائن پولیس نے زیر حراست خطرناک ملزم کے فرار ہونے پراے ایس آئی سمیت دیگر پولیس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کا نکا تھانیدار قمر الزمان پولیس اہلکاروں محمد نواز ، ضیغم عباس ، عاشق حسین وغیرہ کے ساتھ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث لاہور کے رہائشی ملزم علی ارتضیٰ اور سیالکوٹ کے رہائشی رضوان یوسف کو ریمانڈ کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں لائے تھے جہاں سے لاہور کا رہائشی ملزم علی ارتضیٰ ہتھکڑی کھول کر آسانی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا ۔

مزیدخبریں