پنڈی بھٹیاں: زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن نہ لگے،کاشتکار خوار

Jun 24, 2021

پنڈی بھٹیاں(نما ئندہ خصو صی) زرعی ٹیوب ویلوں کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع  کرائے عرصہ ہو گیا کاشتکاروں کو کنکشن نہیں ملے۔ گیپکو نے ٹرانسفارمرز،پولز، اور دیگر سامان کی خریداری نہیں کی، کاشتکاروں کو ٹرانسفارمرز خود خریدنے کا کہا جارہا ہے جس سے کاشت طبقہ پریشانی میں مبتلا ہو گیاکیونکہ دھان کی کاشت کا سیزن عروج پرہے اور گیپکو نے کاشتکاروں کے ساتھ ہاتھ کر دیا ٹیوب ویل نہ لگنے سے دھان کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہو گی جس سے حکومت کی چاول ایکسپورٹ بڑھانے کے پروگرام کو دھچکا لگے گا کاشت کار طبقہ نے بمشکل  لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے لیکن عرصہ دراز گزرنے کے باوجود نئے کنکشن نہیں مل رہے  کاشتکاروں نے بتایا کہ گیپکو دیوالیہ ہو چکا جو کسانوں کی جمع کروائی گئی رقومات سے بھی سامان کی خریداری نہیں کی گئی ، گیپکو کے مقامی دفاتر کے اہلکاروں نے جیبیں بھرنے پر لگے ہیں جس سے کاشتکاروں میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے جبکہ منتخب نمائندے بھی اس صورتحال میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ۔

مزیدخبریں