گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں بینظیر بھٹو جرآت مند بہادر اور محب وطن سیاستدان تھیں انہوں نے بہادری کے ساتھ ملک اور جمھوریت دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکریٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو نے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کا پوری دنیا میں منعقد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پوری دنیا میں مقبول اور آئیڈیل لیڈر تھیں انہوں نے جمہوریت کی بحالی اور عوام اور ملک کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان دے دی تقریب سے صغیر بٹ ،محمد اقبال مہر، رانا محمد حنیف ،چوھدری آصف جٹ ،، سرفراز احمد ساہی ، احد محمود رامے ایڈووکیٹ، و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔