گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا ، جس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایمرجنسی آفیسر آپریشنز محمد علی رضا بیگ نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 19781فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے1132ایمرجنسی کالز تھیں۔ان میں 369روڈٹریفک حادثات، 595میڈیکل ایمرجنسی،25آگ لگنے کے واقعات،37کرائم کیس،01 ڈوبنے کا واقعہ، 01 بلڈنگ منہدم اور104متفرق ایمرجنسیز تھیں ریسکیو1122 نے بروقت مجموعی طور پر 1071لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 390افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 681 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں03 لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے کرونا وائرس سے متاثرہ 4 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں منتقل کیا اورکرونا وائرس سے جاںبحق 3 افراد کی تدفین کی۔