جہلم(نامہ نگار)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 1 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جس میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے مریض کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے.محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 97l8171 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیںاب تک کل 2292 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کوروناوائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کوروناوائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 37010 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں۔