حضرو( نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کی درخواست پر وزیر اعظم عمران خان نے غازی بروتھا رائلٹی کے معاہدے پر ضلع اٹک کا حق تسلیم کرتے ہوئے ڈائریکٹو جاری کر دیا گیا گرانٹ کے حوالے سے جلد ضلع اٹک کے عوام کو خوشخبری ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران میں نے اٹک کے عوام کا حق مانگا تھا جو ہمیں آئین بھی دیتا ہے اس پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیا جس پر ان کا مشکور ہوں اور ا س حوالے سے میں نے ایک درخواست بھی دی تھی جس پر ڈائریکٹو جاری کر دیا گیا ۔ بجٹ میں اٹک کے عوام کو حق ملا ہے 3یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتا ل بھی بنایا جا رہا ہے بڑے روڈ کی تعمیر بھی کی جائے گی جس میں پنڈی گھیپ سے فتح جنگ تک ڈبل روڈ ہو رہی ہے اور حاجی شاہ سے اٹک تک بھی ڈبل روڈ کی منظوری ہو چکی ہے بوٹا گائوں کی سڑک کی بھی منظوری سے بھی این اے 55اور 56دونوں حلقو ں کو ملانے میں 20منٹ فاصلہ رہ جائے گا 80سے زیادہ دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی ہوگی این اے56کے 35دیہاتوں کو بھی سوئی گیس کی فراہمی جاری ہے