لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیںاور ان کی دنیا سمیت خطے کے حالات پر گہری نظر ہے ،موجودہ حالات میں پاکستان کو اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے اس لئے حزب اختلاف کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کو کچھ وقت کیلئے پس پشت ڈالنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خارجہ پالیسی میں توازن قائم کیا ہے اور یہ خالصتاًملک کے مفاد پر مبنی ہے۔ پاکستان کے دنیا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور موجودہ حکومت نے ملک کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئی معاملات میں واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا ہے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی دنیا سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے ، حکومت اور ادارے ایک سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملک کے لئے نا گزیر ہے۔
وزیراعظم کی خطے کے حالات پر گہری نظر ہے: ہمایوں اختر خان
Jun 24, 2021