مری (نامہ نگار خصوصی)یونین کونسل دریا گلی کے گاؤں چترہ ڈونگہ میں شادی کی تقریب میں آنے والے لوگوں کی جانب سے جنگل میں ہوائی فائرنگ رات گئے تک جاری رہی۔ایسے میں باڑیاں پولیس کی پٹرولنگ گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان جن کا تعلق بھاراکہو اسلام آباد سے بتایا جاتا ہے ان کو حراست میںلیا مگر متعلقہ پولیس نے ملک مکا کر کے ملزمان کو چھوڑ دیا ۔اس موقع پر مسوٹ کے ایک نوجوان فرحان عباسی جو کہ پی ٹی آئی یو سی دریا گلی کے سنئیر رہنما نے ان کی فوٹو لینے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے ان کو پکڑنے کی مبینہ کوشش کی ملزمان متعلقہ پولیس کے ’’مک مکاء ‘‘کی بناء پر وہاں سے نکل گئے۔ فرحان عباسی کے مطابق پولیس اور فائرنگ کرنے والے افراد کے درمیان مک مکا ہو ہے ۔ ایسے میں جب باڑیاں چوکی کے محرر سے ایف آئی آر کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لیا۔