آزاد کشمیرانتخابات:   وزارت داخلہ نے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں رینجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، آزاد کشمیر حکومت کو ان کی ضرورت کے تحت رینجرز اہلکار فراہم کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن