زیادتی کیس‘ طالب علم اور ملزم  مفتی عزیز الرحمن کا طبی معائنہ 

لاہور (نامہ نگار) مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمن کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مفتی عزیزالرحمن اور متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کا طبی  معائنہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا۔ ملاحظے کی رپورٹ چند روز بعد ملے گی۔ ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا ہے۔ ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل معائنہ عدالتی حکم پر کروایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن