جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) موسلادھار بارش کے باعث بنیادوں میں پڑنے والے پانی سے خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی۔ ایک خاتون جاں بحق، بچے سمیت 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 119گ ب کے اللہ دتہ کے گھر کی دیواریں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے کھڑے پانی سے بنیادیں کمزور ہو جانے سے آج گر گئیں جس سے سعیدہ بی بی دیوار کے ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ اللہ معافی، ثمینہ، ثناء شدید زخمی ہوگئے۔