لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکس بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اکائونٹس منجمد کردئیے۔ ایف بی آر نے بینک اکائونٹس سے 2کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔ بینک آف پنجاب اسلام پورہ برانچ میں اکائونٹس منجمد کر کے ریکوری کی گئی۔ کمشنر ود ہولڈنگ زون آمنہ فیض بھٹی کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔