بلاول زرداری بچے ہیں انہیں معاملات کا علم نہیں: علی زیدی 

Jun 24, 2021

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بچے ہیں انہیں معاملات کا علم نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی آپس میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اور ملاقاتیں اچھی بات ہے ان سیاسی جماعتوں کی ملاقاتوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کیا سرپرائز دیں گے وہ خود سرپرائز ہوں گے، سندھ میں ان کی حکومت ختم ہو گی اور آئندہ انتخابات میں سندھ حکومت چلی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت ناکام ہو چکی ہے،کراچی میں پورٹ کے معاملات پر سوال مجھ سے ہوں گے مراد علی شاہ سے نہیں۔ سندھ میں پانی، کچرا اورسب کچھ چوری ہوتا ہے کیا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بچے ہیں انہوں نے کمائی کی اور نہ ہی معاملات کا علم ہے۔ کے فور منصبوبہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کا کام تھا لیکن وفاق کر رہا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں بیشترمنصوبے صوبے کے اختیار میں آگئے ہیں۔

مزیدخبریں