بہاولپور (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں شعبہ زراعت میں جدت لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار حسنین عزیز سیلز منیجر زینگ بینگ اور سیلز آفیسر محمد ارسلان نکیانہ نے چک42/10R نیازی چوک میں منعقدہ آگاہی سیمینار میں کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے زینگ بینگ کاشتکاروں کیلئے اعلیٰ معیار کے دیدہ زیب پروڈکٹس فراہم کر رہا ہے ۔جنکے استعمال سے فصلات کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں اور بیماریوں کا فوری تدارک کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب زراعت میں جدت آچکی ہے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو چکی ہے ہم جدید طریقہ کاشت سے اپنی فصلوں سے بہتر پیداوار لے سکتے ہیں۔