راولپنڈی (عارف کالرو) محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن کے ڈائریکٹر سجاد حیدر نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو براہ راست کیش کی صورت میں زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا زرعی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی براہ راست کیش سبسڈی سے کاشتکار بروقت زرعی مداخل خرید کر اپنی فصلوں کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ یہ سبسڈی دینے کا شفاف طریقہ ہے کیونکہ رجسٹرڈ کاشتکارکونیکٹ ایچ بی ایل کی دکان پر اپنا اکاؤنٹ کھواسکتے ہیں اس پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 4 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے تاہم رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ڈیلرز کی ٹریننگ مکمل کر نے کے بعد ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے کاشکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر پیداوار میں اضافہ کریں اس پروگرام سے کاشتکار خوشحال جبکہ ملکی معیشت مضبوط ہو گی ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ کاشتکار مستفید ہوں گے سبسڈی کی رقم سے کاشتکار کھاد پیسٹی سائیڈ بیج ودیگر زرعی مداخل خرید سکتے ہیں انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاشتکار کو بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کیش سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
4کسان کارڈ کیلئے روالپنڈی ڈویژن میں 4لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کر لی سجاد وحید
Jun 24, 2021