واسا روالپنڈی نے مالی سال 2021-22کے بجٹ کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)واسا راولپنڈی نے آئندہ مالی سال2021.22 ء کے بجٹ کا اعلان کردیا بجٹ کا تخمینہ 5156.077 ملین روپے لگایا گیا ہے نئے مالی سال کے بجٹ کی فنانس سب کمیٹی نے تصدیق کر دی جبکہ باقاعدہ منظوری کیلئے آئندہ ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا بجٹ میںاپنے ذرائع سے آمدنی کا تخمینہ 1370.300ملین روپے جبکہ1061.700ملین سالانہ ترقیاتی فنڈ کی مدمیں حکومت پنجاب مہیا کرے گی جس میں چہان ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ کیلئے 840.700ملین روپے ، گیسٹرو پیکیج کے تحت پرانی و بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کیلئے 50.00 ملین روپے، یونین کونسل 74, 75, 76 & 77میں سیوریج سسٹم بچھانے کیلئے  50.00 ملین روپے ، کہکشاں واٹر سپلائی سکیم کیلئے 50.00 ملین روپے ، چھوٹے سیوریج پلانٹس کی تنصیب کیلئے 10.00  ملین روپے اور سیٹلائٹ ٹائون سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن  کیلئے 30.00 ملین روپے رکھے گئے ہیں بجٹ کاخسارہ کم کرنے کیلئے 450.00 ملین روپے UIP ٹیکس کی مد میں حاصل ہوں گے اور حکومت پنجاب سبسڈی کی مد میں بھی 200.00 ملین روپے دے گی خانپور ڈیم سے پانی کی سپلائی کی مد میں سی ڈی اے کو واجب الادا رقم کا تخمینہ 158.00ملین روپے لگایا گیا ہے آئندہ مالی سال میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی آپریشن اینڈ مینٹیننس کیلئے کے اخراجات کا تخمینہ 559.2ملین روپے، ٹیوب ویلوں ،واٹرورکس اور راول جھیل فلٹریشن پلانٹ وغیرہ کے بجلی کے بلوں کی مد میں 969.00ملین روپے رکھے گئے ہیں آئندہ مالی سال کے واسا بجٹ میںملازمین کی تنخواہوںکی مد میں 985.461ملین اور متفرق  اخراجات کیلئے 86.350ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن