راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پرتفتیش کے معیارکو بہتربنانے کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف تھانوں کے 40تفتیشی افسران کو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل انسداد دہشت گردی کورٹ راولپنڈی طاہر کاظم نے خصوصی لیکچر دیئے،لیکچرز کے دوران تفتیشی افسران کو استغاثہ،شواہد کے حصول،پارسل کی تیاری، چالان کی تکمیل،پیروی مقدمات کے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی،سی پی اومحمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہناتھاکہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصدتفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے ۔