راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ایشیا ء پیسیفک اور اوشیانا ممالک کیساتھ ورچوئل ٹریڈ فورم 

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے زیر اہتمام ایشیا ء پیسیفک اور اوشیانا ممالک  کے ساتھ  ورچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز ایشیا پسیفک اور ایشیا اوشیانا ممالک میں کاروباری اور تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ صدر چیمبر محمد ناصر مرزا نے ابتدائی سیشن سے خطاب میں کہا کہ تجارتی فورم کا مقصد ایشیا پسیفک ممالک میں کاروباری برادری کو تجارت اور برآمد کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔ ایشیا اوشیانا ایک اہم مارکیٹ ہے۔نائب صدر شاہ ریز ملک نے کہا کہ  پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دنیا بھر میں نئی مارکیٹوں کو تلاش کیا جائے۔ اور ان ملکوں میں تعینات ٹریڈ قونصلرز کی معاونت سے نئے کاروباری مواقع ڈھونڈے جائیں، فورم میں اوشیانا ممالک میں تعینات کمرشل و ٹریڈ قونصلرز نے کہا کہ معلومات کا زیادہ سے زیادہ تبادلہ ضروری ہے۔ ہمیں ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی اپنی مصنوعات کو عام کرنا ہو گا۔ فورم میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت، ذیشان خانزادہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ برآمدات کے فروغ کے لیے نئی مارکیٹیں تلاش کی جائیں۔ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔فورم سے ڈپٹی سکریٹری، وزارت تجارت فہد رضا، طاہر حبیب چیمہ، تجارت ٹوکیو جاپان، فوزیہ چوہدری، جکارتہ، انڈونیشیا ، محمد اشرف، قونصل جنرل، تجارت اور سرمایہ کاری سڈنی، محمد فرخ شریف بینکاک تھائی لینڈ ، ملائشیا کے کوالالمپور میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر، شفقت علی خان نیازی اورویتنام سے علی قیوم راجہ اور جنوبی کوریا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عمران رزاق  نے شرکت کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن