یونیسکو اوراوبر کی اساتذہ کو ویکسینیشن سنٹرز تک مفت رائیڈ کیلئے شراکت داری قائم 

Jun 24, 2021

 اسلام آباد(نا مہ نگار)دنیا بھر میں لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے عالمی پلیٹ فارم’’ اوبر‘‘ نے تعلیمی ترقی میں اپنی وابستگی کے پیش نظر ، اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارہ (یونیسکو) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔جس کے تحت پاکستان میں اساتذہ کو ان کے متعلقہ ویکسینیشن سنٹرز تک پہنچانے کے لیے مفت رائیڈ فراہم کی جائے گی۔اوبر، حکومت پاکستان کے شناخت کردہ، اساتذہ اور تعلیمی پیشہ سے وابسطہ افراد کونیشنل کمانڈ اور آپریشن سنٹرکی ویب سائٹ پر دستیاب ویکسینیشن مراکز میں لانے اور لے جانے کے لیے چاررائیڈز بلامعاوضہ فراہم کرے گا۔ ہررائیڈ زیادہ سے زیادہ 300 روپے تک پر مشتمل ہوگی۔یہ پیش کش 3 ستمبر 2021 ء تک کے لیے ہے ۔

مزیدخبریں