کراچی (پی پی آئی) ملک کے معروف ادیب ،دانشور، نقاد اور شاعر جاذب قریشی کو عزیز آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عائشہ گلشن کنیز فاظمہ میں پڑھائی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب، رفیع الدین راز، راشد نور، قادربخش سومرو، اختر سعیدی، جاوید صبا، اکرم کنجاہی، اویس ادیب انصاری، رونق حیات، ڈاکٹر نثار احمد نثار، محمود رانا، یاسر سعید صدیقی، فہیم برنی ہم عصر دیگر شاعروں، ادیبوں، صحافیوں اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جاذب قریشی طویل علالت کے بعد پیر کو کراچی میں وفات پا گئے تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔ مرحوم نے پس ماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔جاذب قریشی 3 اگست 1940 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے
معروف ادیب ،نقاد اور شاعر جاذب قریشی، عزیز آباد قبرستان میں سپرد خاک
Jun 24, 2021