کراچی (نیوز رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماعلامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث عوام سخت اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں شہر بھر میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں مختلف مقامات کے باہر کچڑے اور گٹر کا پانی کھڑا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں جو ذمہ داریاں حکومت کے متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہیں وہ انہیں پورا کرنے میں پوری طرح ناکام نظر آتے ہیں اس وقت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کی حالت بالخصوص کراچی میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے کراچی میں KE اور اندرون سندھ میں واپڈا نے تاریکی کے خیمے لگائے ہوئے ہیں بجٹ کے نام پر عوام کو مہنگائی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا غریب آدمی کا ایک وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھامحرم الحرام کی آمد میں کچھ ہی ٹائم ہے جس کے لئے محکمہ بلد یات کو ابھی سے مسائل پر اپنی توجہ مر کوز کرنا ہو گی ہم بالکل واضح الفاظ میں بتارہے ہیں کہ اگر عزاداری سید الشہداء کیلئے انتظامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔