کراچی (نیوز رپورٹر) امیر دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی نے کہاہے کہ دعا تقدیرکو بدل دیتی ہے،آنے والی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں،بعض لوگ نماز کے بعد دعا کا انتظار نہیں کرتے بلکہ جلدی
نکل جاتے ہیں،بعض اوقات انسان پر آنے والی مصیبت دعا کی برکت سے ٹل جاتی ہیں اور اسے معلوم بھی نہیں ہوتا، عام طور پر جو مانگا وہ مل جائے اسے دعا کی قبولیت کہا جاتا ہے،جو مانگا وہ فوراً مل جائے تب کہا جاتا ہے کہ دعا قبول ہوگئی،ایسا بھی ہوتا ہے کہ دعا کی برکت سے بڑی مصیبت کو چھوٹی مصیبت میں بدل دیا جاتا ہے، بڑی بیماری چھوٹی بیماری میں بدل جاتی ہے،ہمیں اللہ پاک کی کی بارگاہ سے مانگتے رہنا چاہئے،جلد بازی سے کام نہ لیں جو مانگتے ہیں فوراً مل جائے ایسا نہ سوچیں،دعا عبادت ہے،اللہ پاک کی بارگاہ میں جتنا روئیں گے گڑگڑائیں گے یہ سب ثواب کا کام ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے رشتے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے کے د وران لڑکے کی آمدنی اور لڑکی کی عمر پوچھی جاتی ہے، لڑکے کی آمدنی تو پوچھی جاتی ہے مگر اس بات کی تحقیق نہیں کی جاتی کہ لڑکا حلال کماتا ہے یا حرام،لڑکا اگرچہ سود لاتا ہویا حرام کی آمدنی ہو لوگوں کو اس کی فکر نہیں ہوتی ان کا مقصد صرف پیسہ ہوتا ہے،لڑکا یا لڑکی بے نمازی ہو تو لوگوں کو یہ عیب محسوس نہیں ہوتا،نہ ہی اس بارے میں پوچھا جاتا ہے۔
دعائیں تقدیر بدلتی اور مصیبتیں ٹالتی ہیں،مولانا الیاس قادری
Jun 24, 2021