سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی میں اسپورٹس کمپلیکس کے قریب قتل ہونے والے پرانا سکھر کے علاقے وسپور محلہ کے مکین دین محمد شیخ کے قتل کیس میں پولیس نے ایک ملزم مرادعرف انعام شیخ کو گرفتارکرلیا ہے ملزم نے دوران تفتیش کے دوران قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول نے دوہفتے قبل میرے ساتھ زیادتی کی اور میری ویڈیو بنائی جو مانگنے پر اس نے مجھے نہیں دی وقوعہ کی رات بھی اس نے میرے ساتھ زیادتی کی جس کے بعد میں نے اسے تیز دھار آلہ سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا تھا۔