تفتان / دالبندین (نامہ نگار/پی پی آئی ) پاک ایران شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو5 کروڑ 30 لاکھ لوٹ کرفرار ہوگئے، یہ رقم بینک کا عملہ سرحدی شہر تفتان سے دالبندین منتقل کررہا تھا کہ سٹھ لانڈھی کے قریب ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا، فائرنگ کے تبادلے میں کیشئراور لیویزاہلکار زخمی ہوئے۔لیویز حکام نے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔نیز کیشئر اوربینک منیجر کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پاک ایران شاہراہ پر5 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ کرملزمان فرار
Jun 24, 2021