سکھر (بیورو رپورٹ) ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام وکلاء برادری نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کے احاطے میں زیر قیادت ایڈوکیٹ عمران شمسی ،ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ ، جاوید عباسی ، ایاز شیخ ، امتیاز و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی۔ اس موقع پر وکلاء رہنمائوں نے سندھ بار کونسل سے اپیل کی وکلاء برادری میں چھپی ہوئی بھیڑیوں ، جعلی وکلاء اور بار کونسل کا لائسنس رکھنے والے سرکاری ، و نجی پرائیوٹ کمپنیوں کے ملازم وکلاء کا فی الفور لائسنس منسوخ کیا جائے اور ان جعلی وکلاء کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں ، وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جعلی وکلاء کی وجہ سے وکالت کا مقدس پیشہ بدنام ہو رہا ہے اور جعلی وکلاء اصل وکلاء کیلئے باعث بدنامی بن رہے ہیں جو سراسر ظلم ہے اور یہ عمل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے وکلاء نے اعلان کیا کہ جلد ہی جعلی وکلاء کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی ۔
جعلی وکلاء کے خلاف اصل وکیلوں کا مظاہرہ
Jun 24, 2021