لاہور جوہر ٹاون میں کاربم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
تحقیقاتی اداروں کو دھماکے میں چوری کی گاڑی استعمال ہونے کا شبہ ہوا ہے۔ تباہ شدہ کارکا چیسز نمبر حاصل کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں دس سے پندرہ کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ بارودی مواد کار میں نصب تھا اور دھماکہ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں 10 سے 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا جبکہ بال بیئرنگ، کیل اور دیگر بارودی مواد بھی شامل تھا۔
دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا جبکہ 100 مربع فٹ کا علاقہ متاثر ہوا۔ لاہور میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے تھے۔
جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ24 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔6 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔