اسلام آباد پولیس کو کاسٹ آف انوسٹیگیشن کی مد میں31 لاکھ روپے کی فراہمی

اسلام آ باد: انسپکٹر جنرل پولیس قاضی جمیل الرحمان کا تفتیشی نظام سے کرپشن کے خاتمے کیلئے تفتیشی افسران اور حوالات میں بند ملزمان کے کھانے کے لیے 31 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کردیئے ۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی جانب سے تفتیشی افسران اور حوالات میں بند ملزمان کے کھانے کے لیے مختص کیے گئے 31 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم کے چیک ڈی آئی جی آپریشنز نے ایک تقریب کے دوران تفتیشی افسران اور محرران کو چیک تقسیم کیے ۔35 تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مد میں 21 لاکھ 50 ہزار جبکہ حوالات میں بند ملزمان کو کھانا کی فراہمی کے لیے محرران کو 10 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ اس رقم سے قتل،دہشت گردی، ڈکیتی، سرقہ بالجبر کے مقدمات میں تفتیشی افسران تفتیش کے دوران ہونے والے اخراجات ادا کریں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف تفتیشی عمل میں کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ تفتیش افسران کا مورال بھی بلند ہوگا۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ اس رقم سے زیر تفتیش مقدمات میں حوالات میں بند ملزمان کو تین وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جائے گا ۔ تفتیش میں مکمل شفافیت کے ساتھ مدعی مقدمات کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...