مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے اسپائیڈر مین کی ملاقات ہوئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹی کن میں بدھ کے روز پوپ فرانسس نے اپنے گھر آنے والے زائرین سے ملاقات کی اور وہ اُن میں گھل مل گئے۔اس موقع پر پوپ فرانسس کے دربار میں ایک غیر معمولی مہمان بھی موجود تھا، جو مشہور فلمی کردار اسپائیڈر مین کے کپڑے زیب تین کیے موجود تھا۔پوپ فرانسس نوجوان کو دیکھ کر اُس کے پاس گئے اور پھر دونوں نے ہاتھ ملایا۔ اسپائیڈر مین نے اس موقع پر پوپ فرانسس کو اسپائیڈر فیس ماسک بھی دیا۔ بعد ازاں اسپائیڈر مین نے پوپ فرانسس کے ساتھ اپنی یادگار تصویر بنوائی۔رپورٹ کے مطابق اسپائیڈر مین کے کپڑے پہننے والا شخص ’ماتیا ویلار دیتا‘ تھا، جو فلاحی رضاکاروں کا ایک نیٹ ورک جبکہ ایک اسپتال بھی چلا رہا ہے۔ ماتیا کے اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کو کارٹون کریکٹر اور فلمی ہیروز کے کھلونے دیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس مہینے میں ایک بار عوام سے ملاقات کرتے ہیں، جس کو ملاقاتی بہت اعزاز کی بات سمجھتے ہیں۔