امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پیدل چلنے والوں کے لئے بنایا گیا پل گرنے کے نیتجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکی فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ کی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت اس وقت پیش آیا جب ڈی سی ڈیز بریسٹ حزمت یونٹ پل سے ایک ٹرک ٹکرا گیا جس سے پل زمین پر آگرا ۔ حادثے کے نیتجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک بلاک ہو گئی۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ واشنگٹن میٹرو پولیٹن پولیس محکمہ کی ترجمان الائنا گرٹز نے بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔