لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر رہی ہے، ن لیگ اپنی معدوم ہوتی سیاست سے پریشان ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شفاف انتخابات اور ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت ن لیگ کی انتخابی شکست کے ڈر سے نکلنے والی چیخیں ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ دھونس، بدمعاشی اور پیسے کی چمک سے الیکشن چرائے، دھونس اور بدمعاشی سے الیکشن جیتنے والے شفاف انتخابات کی ہر قدم پر مخالفت کرینگے۔
دھونس، بدمعاشی اور پیسے کی چمک سے الیکشن چرانے والے شفاف انتخابات کی ہر قدم پر مخالفت کرینگے۔ انتخابی نظام میں شفافیت کی مخالف ن لیگ روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ووٹ کو عزت دو کے کھوکھلے نعرے اور الیکشن اصلاحات پر بدہضمی ن لیگ کی منافقانہ سیاست ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 24, 2021