قادرپورراں(نامہ نگار)یوٹیلٹی سٹورز پر لمبی قطاریں موبائل پر کوڈ نہ آنے سے صارفین خوار تفصیل کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر جب سے موبائل پر کوڈ سسٹم کے بعد سامان دینے کا جب سے نیا طریقہ کار آیا ہے اس وقت سے غریب مرد اور خواتین خوار ہورہے ہیں چند روپے کی بچت کی خاطر غرباء جب یوٹیلٹی سٹورز پر پہنچتے ہیں تو وہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ موبائل بھی ساتھ لاؤ جب وہ بڑی مشکل سے موبائل لاتی ہیں تو سامان نکالنے کے بعد جب موبائل پر شناختی کارڈ نمبر میسج کیا جاتا ہے تو اکثر مرد اور خواتین جوکہ یوٹیلٹی سٹورز کے باہر شدید گرمی اور حبس کے موسم میں لمبی قطار میں کھڑے ہوتے ہیں ان کے میسج نہیں آتے. میسج کے انتظار میں کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد وہ مایوس گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیںاس موقع پر شہریوں نے کہاکہ سامان لینے کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے اور شناختی کارڈ پر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔