میراڈونا کی موت پر ان کے  میڈیکل سٹاف کو مقدمے کا سامنا

Jun 24, 2022


ملتان (سپورٹس ڈیسک ) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر ڈیگو میراڈونا کی موت کے معاملے پر مبینہ طور پر غفلت برتنے پر آٹھ افراد کو مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔میڈیارپوٹس کے مطابق ایک عدالت نے فیصلہ دیا کہ ان کے طبی عملے پر ممکنہ طور پر جانتے بوجھتے قتل کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے۔ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر نومبر 2020 میں انتقال کر گئے تھے۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ ان کی دیکھ بھال پر مامور افراد نے انہیں گھر پر فراہم کی جانے والی طبی نگہداشت کے دوران ان کی قسمت پر چھوڑ دیا تھا۔ جن افراد پر مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے کہ ان میں ایک نیورو سرجن، ایک سائیکائٹرسٹ اور ایک سائیکالوجسٹ کے علاوہ دیگر ڈاکٹر اور نرسیں شامل ہیں جو میراڈونا کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے۔ مقدمے کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں