ملتان (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر میرے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو میں اس پر اٹیکنگ بولنگ کروں گا۔ یوٹیوب چینل کے انٹرویو کے دوران وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کے سامنے ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو وہ اس کو کیسے بولنگ کروائیں گے۔وسیم اکرم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ویرات کوہلی سے دور گیند کروں گا اور پھر بوڈی پر بولنگ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پلان ’بی‘ کے تحت فیلڈر کو ڈیپ پر لے کر ویرات کوہلی کو بائونسر کروں گا۔ خیال رہے کہ وسیم اکرم نے 1984ء سے 2003ء کے دوران 104 ٹیسٹ اور 356 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں بالترتیب 414 اور 502 وکٹیں حاصل کیں۔
ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو اس پر اٹیکنگ بولنگ کروں گا: وسیم اکرم
Jun 24, 2022