لاہور(بزنس رپورٹر)لاہور میڈیکل اینڈ ڈ ینٹل کالج کے سنٹر فار سکلز اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سمر کیمپ پروگرام کے تحت میڈیکل فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء کیلئے منطقی اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے پر مختصر کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس ڈاکٹر نعیم مبارک ،معروف پبلک ہیلتھ ریسرچراور یاسر پیرزادہ ،مصنف، اور کمشنر ان لینڈ ریونیو، لاہور نے کرایا۔ اس کورس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا تھاکہ یہ مہارتیں طلباء کیلئے تاحیات آلات کے طور پر کام کریں ۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈ ینٹل کالج پنجاب کا صف اول کا تعلیمی ادارہ ،پاکستان میڈیکل کونسل سے تسلیم شدہ اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور سے وابستہ ہے۔اس شراکت داری کی وجہ سے کالج کی تمام ڈگریوں اورشارٹ کورسز کو بین الاقوامی سطح پر مکمل طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔مہمان خصوصی یاسر پیرزادہ کا طلباء کیساتھ سوالات جوابات سیشن بھی ہوا اور انہوں نے طلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اورچیف ریسرچر ڈاکٹر نعیم مبارک کو سو وینئر ز بھی دیئے گئے۔
لاہور میڈیکل اینڈ ڈ ینٹل کالج :منطقی اور تنقیدی سوچ ـ کے عنوان سے سیمینار
Jun 24, 2022