فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کا تحصیل سمندری اور ڈجکوٹ کا دورہ۔انہوں نے سمندری میں کھاد سیل پوائنٹ پرکسانوں سے کھاد کے مقررہ نرخ پر فروخت بارے دریافت کیا اورکسانوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سمندری میں ٹراما سنٹر کے قیام کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پر بتایا گیا کہ10 کروڑ روپے سے عوامی ضرورت کا منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے پراجیکٹ کے معائنہ کے دوران دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں تیزی سے بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درکار فنڈز کیلئے متعلقہ فورم کو تحریرکیا جائے۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تک توسیع کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔32 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اہم منصوبہ پر تعمیراتی پیشرفت جاری ہے اورمنصوبہ میں ٹراما سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔انہیں16کروڑ روپے کی لاگت سے 22.70 کلومیٹر طویل فیصل آباد سمندری روڈکی تعمیر وبحالی کے کام پر روڈز کنٹرکشن کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔