پاکستانی بائولرز کو کھیلنا بہت مشکل ہے : سٹیو سمتھ 

Jun 24, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی بیٹر سٹیوسمتھ نے پاکستانی بائولرز کی ریورس سوئنگ کی تعریف کی اورکہا کہ انہوں نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ریورس سوئنگ کا سامنا کیا۔میں جب بیٹنگ کیلئے آتا تو گیند بہت زیادہ ریورس سوئنگ ہو رہی ہوتی تھی، مجھے اندازہ ہوتا تھا کہ اگلی بال نے بھی بہت ریورس سوئنگ ہونا ہے۔میرے خیال میں ریورس سوئنگ کا سامنا مشکل ترین کام تھا۔، پاکستان میں جس طرح کی پچز ہیں ، گیند بہت سوئنگ ہوتی ہے۔فاسٹ بائولر شاہین آفریدی اور حسن علی جیسے بائولرز ان پچز کیلئے بہت اچھے ہیں، پاکستان میں کھیلنے کیلئے ٹیمپو بنانے اور صبر دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے، نئی بال کیساتھ شاٹس کھیلی جا سکتی ہیں جیسا کہ میں نے تیسرے ٹیسٹ میں کھیلیں۔بال جوں ہی نرم ہوتا ہے تو پھر سوئنگ ہونا شروع ہو جاتا ہے ، جب گیند سوئنگ ہوتی ہے تو پھر آپ کو اپنے پلان سے ہٹنا پڑتا ہے ، پاکستان میںپلانز کے مطابق کھیلا لیکن سنچریز سکور نہیں کر سکا۔میں پاکستان میں زیادہ جارحانہ انداز میں نہیں کھیل سکا،سپنرز کو کھیلنے کیلئے اپنی انڈر سٹینڈنگ بہتر بنائی ہے۔

مزیدخبریں