یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں 28  سے 87 روپے کلو مہنگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے‘ جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162  روپے سے بڑھ کر 190  روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سفید چنے کی قیمت 87  روپے فی کلو اضافے کے بعد 213  روپے سے 300  روپے فی کلو ہوگئی۔ جبکہ دال مسور کی قیمت میں 55  روپے کے بعد 215  روپے سے بڑھ کر 270  روپے فی کلو ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...