اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آرنے ای سی سی کے فیصلہ کی روشنی میںپٹرول کی درآمد پر دس فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے ،واضح رہے کی ملک میں پٹرول کی درآمد پر دس فی صد کسٹمز ڈیوٹی ہے تاہم چین سے آنے والے پٹرول پر یہ ڈیوٹی نہیں تھی،اب اس پر دس فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ،تاہم جہاں دس فی صد کسٹمز ڈیوٹی ادا ہوئی ہووہاں دس فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں لگے گی ،اس کا پٹرول کی قیمت پر کوئی اثر نہیں ہو گا ۔
ایف بی آرنے پٹرول کی درآمد پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی
Jun 24, 2022