بہبود آبادی پروگرام کوگھر گھر پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، سلمان اعجاز


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے سیکرٹری سلمان اعجازنے ضلعی دفتر بہبود آبادی راولپنڈی، فلاحی مراکز اور آر ایس اے  سنٹر ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا، ضلع راولپنڈی میں بہبود آبادی پروگرام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بہبود آبادی پروگرام کو وسیع کرنے اور گھر گھر پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، حکومت پنجاب کی بھرپور کوشش ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ضلع راولپنڈی ایک بڑا ضلع ہے جہاں ملک بھر سے نوجوان نسل پڑھنے اور نوکریوں کیلئے آتی ہے ان لوگوں تک رسائی حاصل کرکے ان کو بہبود آبادی پروگرام کے بارے میں آگاہی دے کر اس پرو گر ام کو موثر طریقہ سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن