اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل نے اپنے فائبر ایکسس نیٹ ورک میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ایئرپون سلوشن کامیابی سے نصب کرلیا ہے۔ ایئرپون ایک منفرد اور جدید فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سلوشن ہے جو موجودہ سیلولر موبائل نیٹ ورک انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھا کر فائبر نیٹ ورک میں وسعت لائے گا جس کے باعث اسکی مجموعی لاگت میں بہتری ہوگی اور سازگار وقت میں خدمات کی فراہمی کا آغاز ہوگا۔