گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد امجد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت گرانفروشی پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ گرانفروشی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے قوم کو مہنگائی سے نجات دلوائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا رونا دھونا بنتا ہے۔ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بری طرح پٹ گیا، مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر انہیں دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے۔عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل ختم ہے۔وہ روئے نہ تو کیا کرے۔انہوں نے نا صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔ بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہئے۔ سابق حکومت نے مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے۔