شرقپور شریف (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما پی پی 137 یار گل خان کی شاہ محمود قرشی سے ملاقات ، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی ہم آپ کے ساتھ ہیں یار گل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی خوفناک صورتحال سے شہری سراپا احتجاج ہیں مہنگائی سے غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں تیل، گھی،دالیں گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پروانوں نے سینکڑوں کی تعداد میں اکٹھے ہوکر ثبوت دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہے ۔
شاہ محمود قرشی سے یار گل خان کی ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Jun 24, 2022