سٹینفورڈ رپورٹ کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے:شہزاد سعید چیمہ

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ احساس پروگرام بارے سٹینفورڈ رپورٹ کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے کیونکہ یہ رپورٹ سٹینفورڈ نے نہیں بلکہ برطانوی فرم ڈیلیوری ایسوسی ایٹس نے تیار کی ہے۔ شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ برطانوی فرم نیازی حکومت کے ساتھ کام کرر ہی ہے۔ رپورٹ کا مصنف مائیکل باربر ڈیلیوری ایسوسی ایٹس کا چیئرمین ہے۔ رپورٹ کے مندرجات کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے والوں کا کردار سب کے سامنے آ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...