اسلام کو بدنام کرنیکے باوجود اسلام کی نشاۃ ثانیہ ہو کررہیگی:مولانا عیسیٰ منصوری 

Jun 24, 2022

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )برطانیہ کے ممتاز عالم دین اور ورلڈ اسلامک فورم کے چیئرمین مولانا محمد عیسیٰ منصوری نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے باوجود اسلام کی نشاۃ ثانیہ ہو کررہے گی۔ اس وقت انڈیا سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر عالمی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے جو ظلم میںشریک ہونے کے پوری طرح برابر ہیں۔ وہ گزشتہ روزمجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ سے فون پر بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ سوچنا چاہیے کہ مسلمانوں اور مظلوم اقوام سے جینے کا حق کیوں چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلس احرار اسلام پاکستان اپنی روایات کے مطابق استعمار کے مقابلے مین مظلوموں کی داد رسی کیلئے آواز اٹھائے گی اور امیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مفکر احرار چودھری افضل حق ، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اور دیگر اکابر احرار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سامراجی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے۔

مزیدخبریں